اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) جسٹس یحییٰ آفریدی نے جمعرات کو اپنے دفتر میں اہم عملہ تعینات کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سینئر پرائیویٹ سیکرٹری محمد یاسین کو چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی کا سیکرٹری جبکہ سینئر پرائیویٹ سیکرٹری محمد عارف کو چیف جسٹس آفریدی کا ایگزیکٹو آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نئے رجسٹرار سپریم کورٹ کا تقرر بھی جلد کر دیا جائے گا۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے گزشتہ ہفتے پاکستان کے 30ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ اسلام آباد میں ایوان صدر میں ایک تقریب کے دوران صدر آصف زرداری نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی سٹاف عاصم منیر سمیت سپریم کورٹ کے تمام ججز بھی اس موقع پر موجود تھے۔
حال ہی میں منظور ہونے والی 26ویں آئینی ترمیم کے بعد جسٹس یحییٰ آفریدی اگلے تین سال تک اعلیٰ عدالتی عہدے پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد جسٹس آفریدی کی تقرری کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا گیا۔
Leave a Reply