کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے پیر کو صوبائی چیف سیکریٹری کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں جرمن اسکول کی اراضی واگزار کرانے اور اس پر کالج یا یونیورسٹی بنانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ جرمن سکول کی زمین پر قبضہ حاصل کر کے کالج یا یونیورسٹی تعمیر کی جائے۔
عدالت نے اس حوالے سے تعلیمی ماہرین اور سکول کمیٹی کے نمائندوں سے مشاورت کرنے کا بھی حکم دیا۔
عدالت نے ہدایت کی کہ متعلقہ کمیٹی متبادل اراضی لیز پر دینے کے لیے اقدامات کرے۔ سندھ ہائی کورٹ نے کمیٹی کو تین ماہ میں تفویض کردہ ٹاسک مکمل کرکے جامع رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
درخواست گزار کے وکیل سعید الزماں نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اراضی پر منظم مافیا کا قبضہ ہے جسے سرکاری اہلکاروں کی خفیہ مدد اور معاونت بھی حاصل تھی۔
یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ جرمن سکول تقریباً 135,000 مربع گز کے رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے۔
Leave a Reply